حیدرآباد۔3 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے اقلیتی قائدین نے کے سی آر دکھشا دیوس کی یاد کے ضمن میں شہیدان تلنگانہ کو خراج پیش کیا۔ صدر ٹی آر ایس اقلیتی سیل رنگا ریڈی عبدالمقیت چندا کی قیادت میں قائدین نے گن پارک پہنچ کر شہیدان تلنگانہ کو خراج پیش کیا۔ علحدہ تلنگانہ کیلئے کے سی آر کے مرن برت کا آج پانچواں دن تھا ۔ اقلیتی قائدین نے کہا کہ کے سی آر کے مرن برت کے نتیجہ میں تلنگانہ ریاست حاصل ہوسکی۔ انہوں نے کے سی آر کو سیکولر اور اقلیت دوست چیف منسٹر قرار دیا اور کہا کہ ملک کی کسی بھی ریاست میں تلنگانہ کی طرح فلاحی اسکیمات نہیں ہے۔ اس موقع پر سابق ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین ، سابق صدرنشین حج کمیٹی مسیح اللہ خاں ، سابق صدرنشین اقلیتی فینانس کارپوریشن اکبر حسین، سابق صدرنشین سٹ ون عنایت علی باقری اور دوسرے موجود تھے۔ ر