مٹ پلی: حیدرآباد جی ایچ ایم سی انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی کی شاندار کامیابی پر ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ نے کے سی آر اور کے ٹی آر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں محتص کردہ ڈیویژن حلقہ بالاجی نگر کے ٹی آر ایس پارٹی امیدوار شریشا بابو 7500 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل ہونے پر انہیں گلدستہ پیش کیا اور نیک توقعات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ کے ہمراہ پارٹی ورکرس اور قائدین موجود تھے ۔ انتخابی مہم کے وقت مٹ پلی سے ٹی آر ایس پارٹی ورکرس و قائدین بوئن پلی چنرا شیکھرر اؤ ، مارگم گنگا دھر ، سری سہا دیو لیڈر علیم ، لنگم پلی سنجو ،محمد ضیاء الحق ، محمد جاوید( پورجم) ، ڈاکٹر ناگابھوشن ، ڈاکٹر ستیہ نارائنا ، پیپری راجیش ، وکیل احمد ، جگن گوڑاور دیگر نے اپنا تعاون پیش کیا ۔
ٹی آر ایس کے کامیاب امیدوار کو رکن اسمبلی آرمورکی مبارکباد
آرمور۔ رکن اسمبلی آرمور و پی یو سی چیرمین جیون ریڈی کو گریٹر حیدرآباد کے انتخابات کیلئے ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے سورارم 129 ڈیویزن کے انچارج کی حیثیت سے مقرر کیا گیا تھا انکی قیادت میں امیدوار ستیانارائنا کی بہترین انداز میں انتخابی تشہیر کی گئی جس کی وجہ سے منتری ستیانارائنا نے 129 ڈیویزن کارپوریٹر کی حیثیت سے منتخب ہوئے رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کی کاوشوں سے منتری ستیانارائنا کی کامیابی پر حلقہ اسمبلی آرمور کے ٹی آر ایس حلقوں میں جشن کا ماحول دکھائی دے رہا ہے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔