ٹی آر ایس امیدوار کی ناکامی پر مستعفی ہونے کا اعلان : شکیل عامر

   

نظام آباد:27؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)منوگوڑ اسمبلی انتخابات کو لیکر قومی سیاسی پارٹیاں اور بی آرایس کے درمیان کامیابی کے دعویٰ پیش کئے جارہے ہیں تو وہیں پر برسراقتدار جماعت کے رکن اسمبلی انتخابات کو لیکر ایک اہم اعلان کرتے ہوئے بی آرایس کے امیدوار کی کامیابی یقینی ظاہر کرتے ہوئے بی آرایس امیدوار کی ناکامی کی صورت میں عہدہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر آج اپنے حلقہ میں منا ارو۔ منا ایم ایل اے ( ہماراگائوں ۔ ہمارا ایم ایل اے ) پروگرام کے تحت نوی پیٹ منڈل کے نالیشور اورنوی پیٹ میں شرکت کی اور منڈل میں حکومت کی جانب سے انجام دئیے جانے والے پروگراموں کا تفصیلی طور پر جائزہ لیتے ہوئے تفصیلات حاصل کی اور عہدیداروں ، عوام سے راست طور پر ملاقات کی ۔ نوی پیٹ میں رکن اسمبلی شکیل عامر سے ضمنی انتخابات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں شکیل عامر نے کہا کہ ٹی آرایس حکومت کی جانب سے انجام دئیے جانے والے پروگراموں سے عوام بے حد خوش ہے اور منو گوڑ میں ٹی آرایس امیدوار کی کامیابی یقینی ہے اگر ٹی آرایس امیدوار ناکام ہوتے ہیں تو میں اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجائوگا کہتے ہوئے چوکانے والا بیان دے دیا ۔