حیدرآباد/15 اگسٹ ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس و بی جے پی کارکنوں میں جھڑپ کے بعد ٹی آر ایس رکن اسمبلی ایم ہنمنت راؤ کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا ۔ ملکاجگیری میں بی جے پی کارکنوں پر ٹی آر ایس کارکنوں کے حملہ میں ہنمنت راؤ کے علاوہ مزید 15 ٹی آر ایس کارکنوں پر مقدمہ درج کیا گیا۔ اسی دوران کارکنوں پر حملہ کے خلاف بی جے پی نے کل پیر کو ملکاجگیری بند کی اپیل کی ہے۔ رکن اسمبلی ایم ہنمنت راؤ نے کہا کہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے کی بدعنوانیوں کو وہ جلد بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بنڈی سنجے رکن پارلیمنٹ کے بجائے ایک مقامی کارپوریٹر کی طرح رول ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بنڈی سنجے میں ہمت ہے تو ان کے خلاف روبرو آکر الزامات عائد کریں۔