اقلیتوں کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں، جنگاؤں میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا، بھٹی وکرامارکا کا خطاب
جنگاؤں۔ 30 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس قائد و سی ایل پی لیڈر ایم بھٹی وکرامارکا نے اپنی پیپلز مارچ ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا پیدل لے کر جنگاؤں میں داخل ہوئے جنگاؤں کے مختلف وارڈس سے ہوتے ہوئے جنگاؤں بس اسٹانڈ چوراستہ پر ایک بڑے جلسہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں ریاستی حکومت کوئی ترقیاتی کام نہیں کررہی ہے۔ کے سی آر اور ان کا خاندان خوش ہے۔ تمام تلنگانہ کے عوام ان سے ناراض ہیں۔ علیحدہ تلنگانہ کی تشکیل میں کانگریس پارٹی نے اہم کردار کرتے ہوئے مسز سونیا گاندھی نے علیحدہ تلنگانہ دیا۔ گزشتہ 9 برسوں سے ٹی آر ایس حکومت نے تمام طبقات کے عوام کو نظرانداز کرتے ہوئے کام کررہی ہے۔ اقلیتوں کے لئے کوئی ٹھوس کام نہیں کیا۔ اقلیتیں تعلیمی، و معاشی روزگار کی فراہمی سے کوئی دلچسپی نہیں لی۔ صرف جھوٹے وعدے کرتے ہوئے اقلیتوں کے ووٹ حاصل کررہے ہیں۔ تلنگانہ میں بی آر ایس اور بی جے پی ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں جبکہ مرکز میں انہیں اپنا تعاون دینے کی بات آئی۔ انہوں نے اس وقت بی جے پی کا بھرپور ساتھ دیا۔ اب بی جے پی کے ساتھ دوریاں بڑھاتے ہوئے مسلمانوں کے ووٹوں کو دوبارہ حاصل کرنے اور دوسرے مفادات کے لئے کام کررہے ہیں جبکہ تلنگانہ کے رائے دہندے ان کی پل پل کی حرکات سے واقف ہیں۔ ضلع جنگاؤں میں کچھ دن قبل ژالہ باری اور بارش کی بناء کئی فصلیں تباہ ہوئی۔ شدید نقصان ہوا اس سے کسانوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔ ریاستی حکومت فوری کسانوں کی مدد کرے۔ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کی لہر چل رہی ہے۔ پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اس سے بی آر ایس اور بی جے پی پریشان ہے۔ آنے والے اسمبلی انتخابات 2023 میں کانگریس پارٹی اقتدار میں آئے گی اور تمام طبقات کے لوگوں کے ساتھ انصاف کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ میری اس پدیاترا پر عوام میں بڑی مسرت اور مقبولیت دیکھی جارہی ہے، جگہ جگہ عوام میرا بھرپور استقبال کررہے ہیں۔ پدیاترا کامیاب طریقہ سے چل رہی ہے۔ اب تک 500 کیلو میٹر پیدل چلاہوں۔ اس موقع پر سابقہ صدر پردیش کانگریس پنالہ لکشمیا اور سابقہ ایم ایل سی راملو نائک، سابقہ ایم پی راجیا کے علاوہ دوسروں نے مخاطب کیا۔ اس پدیاترا میں لنگاجی، سرینواس، محمد جمال شریف ایڈوکیٹ، سرینواس ریڈی، وینو، ملیشم، محمد اقبال، عامر، طلحہ، وینکٹ کے علاوہ سینکڑوں لوگ موجود تھے۔ رات 11 بجے پدیاترا ختم ہوئی جنگاؤں فنکشن ہال میں آرام کئے اور آج صبح پدیاترا آلیر کے لئے چلی گئی۔