تلنگانہ کو اقتدار حاصل ہوتے ہی مفت تعلیم اور طبی سہولتوں کی فائل پر پہلی دستخط ، بنڈی سنجے
حیدرآباد ۔ 2 اکٹوبر (سیاست نیوز) مرکزی وزیر ویمن اینڈ چائلڈ ویلفیر سمرتی ایرانی نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کے کار کی اسٹیرنگ مجلس کے ہاتھ میں ہے۔ اس لئے تلنگانہ حکومت ووٹ بنک کی خاطر صرف ایک طبقہ کو خوش کرنے کیلئے 17 ستمبر کی سرکاری تقاریب منانے سے گریز کررہی ہے۔ تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کی پہلے مرحلہ کی پدیاترا کے اختتام کے موقع پر حسن آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انا خیالات کا اظہار کیا۔ سمرتی ایرانی نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہوچکی ہے۔ ٹی آر ایس نے اپنے انتخابی منشور کے ذریعہ بیروزگار نوجوانوں کو ماہانہ 3 ہزار روپئے وظیفہ دینے کا وعدہ کیا تھا جس پر آج تک عمل آوری نہیں کی۔ روزگار نہیں ملنے کی وجہ سے بیروزگار نوجوان خودکشی کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ کورونا بحران کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے 80 کروڑ عوام کو مفت راشن فراہم کیا۔ خواتین کیلئے خصوصی مالی امداد کی پردھانی آواس یوجنا کے تحت ملک بھر میں بڑے پیمانے پر مکانات تعمیر کئے جارہے ہیں۔ صدر تلنگانہ بی جے پی بنڈی سنجے نے کہا کہ وہ چیف منسٹر بننے کیلئے نہیں بلکہ ٹی آر ایس کو اقتدار سے بیدخل کرنے کیلئے پدیاترا شروع کی ہے۔ 2023ء میں تلنگانہ میں بی جے پی کی حکومت قائم ہوگی۔ اقتدار حاصل ہوتے ہی مفت تعلیم اور طبی سہولتیں فراہم کرنے کے فائل پر پہلی دستخط کی جائے گی۔ انہوں نے مختلف طریقوں سے ریاست کو لوٹ لینے کا کے سی آر کے ارکان خاندان پر الزام عائد کیا۔ پراجکٹس تعمیر کرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے مگر ایک قطرہ پانی بھی حاصل نہیں ہورہا ہے۔ سرپنچس کو فنڈز نہیں ہے۔ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار نہیں ہے۔ ملازمین کو تنخواہیں نہیں ہے۔ عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کرنے کیلئے وہ پدیاترا کررہے ہیں۔ اس موقع پر ایٹالہ راجندر کے علاوہ بی جے پی کے دوسرے قائدین موجود تھے۔ ن