سوریاپیٹ میں مختلف جماعتوں کے قائدین کی پارٹی میں شمولیت ، ریاستی وزیر جگدیش ریڈی کا خطاب
سوریاپیٹ /18 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سوریاپیٹ اور اس کے اطراف و اکناف کے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قائدین و بیسوں سرگرم کارکنان نے حکمران ٹی آر ایس جماعت میں شمولیت اختیار کرلی ۔ گلابی جماعت میں شامل ہونے والوں میں آتماکور چیوملہ موتے رائن گوڑہ و دیگر مواضعات کے سرپنچ ایم پی ٹی سیز سی پی ایم اور کانگریس کے کارکنان شامل ہیں ۔ کیمپ آفس سوریاپیٹ میں منعقدہ تقریب میں ریاستی وزیر برقی جگدیش ریڈی نے گلابی جماعت میں شامل ہونے والے قائدین و کارکنان کو پارٹی کھنڈوا اوڑھا کر خیر مقدم کیا اور حکمران جماعت میں شامل ہونے پر مبارکباد دی ۔ وزیر موصوف جگدیش ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے ٹی آر ایس جماعت کو گھریلو جماعت سے تعبیر کیا اور کہا کہ ان دنوں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین و کارکنان ٹی آر ایس حکومت کی مثالی کارکردگی اور وزیر اعلی کے سی آر کی مثالی قیادت سے متاثر ہوکر ٹی آر ایس میں شامل ہوتے جارہے ہیں ۔ حکومت نے اندرون 6 برس میں ریاست کی ہمہ جہت ترقی کیلئے وہ کر دھایا جو سابقہ حکومت نے اپنے طویل حکمرانی میں نہیں کرسکے ۔ حکومت کے فلاحی اقدامات کا نتیجہ ہے کہ آج عوام نہ صرف ٹی آر ایس اور کے سی آر کے ساتھ ہیں بلکہ جب بھی ریاست میں انتخابات ہوں خواہ اسمبلی پارلیمنٹ ایم پی ٹی سی زیڈ پی ٹی سی مقامی مجالس امداد باہمی ہر انتخاب میں عوام نے یک طرفہ رائے دہی کرتے ہوئے ٹی آر ایس کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا ۔ جگدیش ریڈی نے اس موقع پر ٹی آر ایس میں شامل ہونے والے قائدین و کارکنان کو مکمل انصاف اور مساوی نمائندگی دلانے کے اقدامات کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر صدرنشین بلدیہ اناپورنا صدر ضلع لائبریری این سرینواس گور نائب صدر نشین ضلع پردیش نارائن گوڑ نائب صدر نشین بلدیہ پوٹا کشور وائی وینکٹیشورلو ماری پدی سرینواس اور قائدین و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی ۔