ٹی آر ایس خاتون لیڈر پر حملہ گھناؤنی حرکت :ونود کمار

   

Ferty9 Clinic

حضورآباد : ٹی آر ایس پارٹی کی خاتون رہنما کی گاڑی پر بی جے پی لیڈروں کا حملہ ایک گھناؤنا فعل ہے۔بویناپلی ونود کمار، نائب صدر منصوبہ بندی کمیشن نیخواتین کارکنوں پر حملے کی مذمت کی ۔ انہوں نے چہارشنبہ کی رات دہلی سے صحافیوں سے بات چیت کی اور بی جے پی لیڈروں کی طرف سے خاتون لیڈر پاوانی گاؤڈ پر حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ بی جے پی کے کارکنان روڈیوں کی طرح کام کررہے ہیں ، پاوانی گاؤڈ اور خواتین گاؤں میں انتخابی مہم کے لیے جا رہے تھے ۔ بی جے پی کے رہنما، جو کہ حضورآباد حلقہ پر ٹی آر ایس پارٹی کی امکانی جیتکو ہضم نہیں کر سکے، اشتعال کا سہارا لے رہے ہیں انہوں نے سختی سے خبردار کیا کہ کہ ٹی آر ایس پارٹی کے رہنما کارکنوں کے خلاف اس طرح کے اقدامات کو برداشت نہیں کریں گے۔ونود کمار نے واضح کیا کہ عوام ترقی دیکھ رہے ہیں اور ٹی آر ایس پارٹی کوحضورآبا حلقہ میں بھاری اکثریت سے ٹھوس فتح حاصل کرنے کا یقین ہے۔ انہوں نے پولیس پر زور دیا کہ معاملے کی تحقیقات کی جائے اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔اس سلسلہ میں پوانی گائوڈ نے حضورآباد پولیس میں حملہ آور جو کہ بی جے پی کا کارکن رائولا مدھوکر ریڈی ولدموہن ریڈی بتلایا گیا جو کہ پداپاپیاپلی موضع کامتوطن ہے ۔انہوں نے کار کے دونوں طرف کے شیشوں کے ٹوٹنے کی شکایت درج کرائی جسکی مالیت تیس ہزار روپیہ کی ہے پولیس کیس رجسٹر کرکے دریافت کررہی ہے ۔