سرسلہ ضلع کے مختلف مقامات پر تعمیراتی کاموں کا افتتاح، زیڈ پی چیرپرسن ارونا ریڈی کا خطاب
گمبھی راؤ پیٹ ۔ دیہاتوں میں عوامی بنیادی سہولیات کی فراہمی و اس کی ترقی ریاست میں برسر اقتدار ٹی آر ایس حکومت کی دین ہے۔ یہ بات ضلع پریشد چیرپرسن سرسلہ ارونا راگھواریڈی نے کہی۔ وہ آج یہاں مکتہ کونڈہ پور مامڈپلی دیہاتوں میں نیچرل پارک وغیرہ کے افتتاحی تقریب کو مخاطب کررہی تھیں۔ اروناراگھوا ریڈی نے آج ضلع کلکٹر دیورکنڈہ کرشنا بھاسکر کے ہمراہ ان مواضعات کا دورہ کیا۔ افتتاحی تقریب کے بعد چیرپرسن این ارونا راگھوا ریڈی نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس برسر اقتدار سے قبل دیہاتوں میں ترقیاتی کاموں کا فقدان رہا اور دیہاتوں کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم تھے لیکن ٹی آر ایس اقتدار کے بعد کے سی آر نے دیہاتوں کی ترقی اور سہولیات کی فراہمی کیلئے ترقیاتی کاموں کے لئے بجٹ کی منظوری کے بعد دیہاتوں کا نقشہ ہی بدل دیا۔ ارونا راگھوا ریڈی نے کہا کہ ویملواڑہ رکن اسمبلی رمیش بابو کی خصوصی دلچسپی کی وجہ علاقوں میں کئی ترقیاتی کام انجام دیئے گئے۔ دیہاتوں میں ڈرین کی تعمیر، سی سی روڈ، اسکول بلڈنگ وغیرہ تعمیر کرتے ہوئے عوام کو راحت دی گئی۔ اس افتتاحی تقریب میں ایم پی پی چندر گوڑ ڈی پی او رویندر تحصیلدار نریندر کے علاوہ راما کرشنا، نرسمہا، ہن مانڈلو، انیل وغیرہ موجود تھے۔