اندراماں ہاؤزنگ کے مکانات بیوی اور بچوں کے نام پر الاٹ کرنے کی شکایت
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی آر ریڈیانائک کے خلاف ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ ریڈیانائک نے اسکول کی عمارت منہدم کرتے ہوئے اسے پارکنگ میں تبدیل کردیا جس کی شکایت کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ۔ درخواست گزار نے شکایت کی کہ اندرماں ہاؤزنگ کے تحت مکانات کی تعمیر کیلئے مختص کردہ تین ایکر اراضی پر قبضہ کیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ ریڈیانائک نے اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے نام پر اندراماں ہاؤزن کے مکانات مختص کئے ہیں۔ اپنے نام پر موجود اراضی کو فرزند کے نام پر ظاہر کرتے ہوئے ضمانت روزگار اسکیم کی رقم حاصل کرنے کی بھی شکایت کی گئی۔ درخواست کی سماعت کے بعد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کی ہے۔ 4 ہفتوں میں مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرنے کے بعد آئندہ سماعت 5 فروری تک ملتوی کی گئی ۔ درخواست گزار نے کہا کہ رکن اسمبلی نے اپنی اہلیہ اور دونوں بچوں کے نام تبدیل کرتے ہوئے اندراماں ہاؤزنگ کے پہلے مرحلہ میں مکانات حاصل کئے ۔ وینکنا نائک نامی شخص نے مفاد عامہ کے تحت درخواست دائر کی۔