جرمنی کے پاسپورٹ پر سفر ، معذرت خواہی کرنے کانگریس کا مطالبہ
حیدرآباد ۔12۔ فروری (سیاست نیوز) ٹی آر ایس رکن اسمبلی سی ایچ رمیش کی ہندوستانی شہریت کے بارے میں تنازعہ کے درمیان کانگریس کے قائدین اے سرینواس نے رکن اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام سے معذرت خواہی کریں۔ سرینواس نے کہا کہ رکن اسمبلی ویملواڑہ خودکو ہندوستانی شہری قرار دیتے ہیں لیکن وہ جرمنی کے پاسپورٹ پر جرمنی کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ جرمنی کے پاسپورٹ پر مدراس سے روانگی کی وجوہات سے عوام کو واقف کرایا جائے ۔ اگر رمیش ہندوستانی شہری ہیں تو انہیں ہندوستانی پاسپورٹ کا حامل ہونا چاہئے ۔ مرکزی وزارت داخلہ نے تین مرتبہ اس بات کی وضاحت کردی کہ سی ایچ رمیش ہندوستانی شہری نہیں ہے۔ گزشتہ 11 برسوں سے سی ایم رمیش جرمنی کی شہریت کے ساتھ رکن اسمبلی منتخب ہوکر حلقہ کے عوام اور ملک کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ پر رمیش کو ہندوستانی شہری قبول کرنے سے انکار کردیا تھا اور وہ ہائی کورٹ میں حکم التواء دائر کرتے ہوئے خود کو ہندوستانی ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے ٹی آر ایس قیادت سے سوال کیا کہ وہ اس طرح ایک غیر ملکی کو اسمبلی کا ٹکٹ دے رہی ہے۔ عدالتوں سے مخالف فیصلوں کے باوجود رمیش اپنے موقف پر قائم ہے ، لہذا اس دھوکہ دہی کیلئے انہیں حلقہ کے عوام سے معذرت خواہی کرنی چاہئے۔