سابق رکن راجیہ سبھا ہنمنت راؤ کا مطالبہ
حیدرآباد۔7۔ جنوری (سیاست نیوز) سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے ٹی آر ایس رکن اسمبلی وی وینکٹیشور راؤ کے فرزند کے معاملہ میں چیف منسٹر کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وینکٹیشور راؤ کے فرزند کے بارے میں سنگین معاملات منظر عام پر آنے کے باوجود چیف منسٹر نے نہ ہی کوئی تبصرہ کیا اور نہ کارروائی کی ۔ ہنمنت راؤ نے کہا کہ راگھویندر راؤ کو ٹی آر ایس سے معطل کرنا کافی نہیں ہوگا۔ چیف منسٹر کو چاہئے کہ رکن اسمبلی وینکٹیشور راؤ کو بھی پارٹی سے معطل کریں کیونکہ وہ اپنے فرزند کے جرائم کی پردہ پوشی کر رہے ہیں۔ ہنمنت راؤ نے رکن اسمبلی سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا تاکہ غیر جانبدارانہ تحقیقات کو ممکن بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کتہ گوڑم ضلع میں وینکٹیشور راؤ کے فرزند کے ظلم کا شکار کئی خاندان ہیں لیکن پولیس کارروائی سے گریز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے معاملہ میں پولیس پر زبردست دباؤ پایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک خاندان کی اجتماعی خودکشی اور رکن اسمبلی کے فرزند کی بے شرمی کے مطالبہ کے باوجود ٹی آر ایس کے قائدین تبصرہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ ر