پرچہ نامزدگی کا ادخال مکمل ، چیف منسٹر کی تائید و حمایت میں 18 پرچہ نامزدگیاں داخل کی گئی
حیدرآباد /22 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر کے سی آر کا بحیثیت صدر ٹی آر ایس منتخب ہونا یقینی ہوگیا ۔ نام کا اعلان صرف رسمی کارروائی بن کر رہ گیا ہے ۔ ٹی آر ایس کی تشکیل سے اب تک کے سی آر صدر منتخب ہوتے آرہے ہیں ۔ ٹی آر ایس صدارت کیلئے پرچہ نامزدگیاں داخل کرنے کا عمل مکمل ہوگیا ہے ۔ پارٹی صدارت کیلئے کے سی ار کے نام کی تائید و حمایت کرتے ہوئے جملہ 18 پرچہ نامزدگیاں داخل کی گئی ہیں ۔ جس سے پارٹی صدارت کیلئے چیف منسٹر کے نام کا اعلان ہونا باقی ہے ۔ ہفتہ کو پرچہ نامزدگیوں کی تنقیح کی جائے گی ۔ 25 اکٹوبر کو ٹی آر ایس پلینری کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس میں کے سی ار کے صدر منتخب ہونے کا ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے اعلان کیا جائے گا ۔ ٹی آر ایس کی تشکیل کے 20 سال مکمل ہوچکے ہیں ۔ 25 اکٹوبر کو پارٹی کی جانب سے بڑے پیمانے پر جشن منایا جارہا ہے ۔ شہر حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں ۔ ہائی ٹیکس میں پلینری کے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ۔ ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر تیاریوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ پلینیری کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔ تمام عوامی منتخب نمائندوں کو پلینری میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے ۔ ن