ٹی آر ایس ضلع صدر ایم کے مجیب الدین کی چیف منسٹر سے ملاقات

   

کاماریڈی ۔ صدر ضلع ٹی آرایس کاماریڈی ایم کے مجیب الدین نامزد کرنے پر وزیر عمارت و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی ، رکن اسمبلی کاماریڈی گمپا گوردھن، رکن پارلیمنٹ ظہیر آباد بابا پاٹل کے ہمراہ چیف منسٹر و صدرٹی آرایس سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا ۔ صدر ٹی آرایس مسٹر چندر شیکھر رائو نے حال ہی میں تمام 33 اضلاع کے صدور کی نامزدگی عمل میں لائی تھی اور نئے صدور کو پارٹی کے مستحکم کیلئے ہدایتیں دی جارہی ہے اسی کے تحت کاماریڈی ضلع کے صدر کی حیثیت سے ایم کے مجیب الدین کو نامزد کیا تھا مجیب الدین قبل از بھی صدر کاماریڈی کی حیثیت سے خدمت انجام دی تھی اور ریاستی اقلیتی سل کے صدر کی حیثیت سے خدمت انجام دے رہے ہیں کاماریڈی ضلع میں پارٹی کو مستحکم کرنے کی غرض سے چیف منسٹر نے انہیں ضلع صدر کی حیثیت سے نامزد کیا ہے جس پر انہوں نے آج ان سے ملاقات کی اور ان کی نامزدگی پر اظہارتشکر کیا چیف منسٹر نے مجیب الدین کو ضلع میں پارٹی کو مستحکم کرتے ہوئے آگے بڑھانے کی ہدایت دی ۔