سداسوپیٹ : ٹی آر ایس پارٹی ضلع سنگاریڈی کے صدر کی حیثیت سے منتخب ہونے پر ایجوکیشن ڈیولپمنٹ سوسائٹی کی صدارت میں شہر کی مختلف تنظیموں کے ذمہ داروں کی جانب سے چنتا پربھاکر کی گل پوشی اور شال پوشی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کیا گیا۔اس موقع پر چنتا پربھاکر نے تہنیت پیش کرنے والے تمام حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں ضلع سنگاریڈی کے تمام حلقہ جات میں ٹی آر ایس کو کامیابی دلانے کے لئے پوری جدوجہد کی جائے گی۔ انہیں صدر کی حیثیت سے نامزد کرنے پر وزیراعلی کے چندرشیکھر راو اور ٹی آر ایس پارٹی ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے صدر سیدرافع التمش ، سابقہ رکن بلدیہ محمد شفیع الدین ، عبدالغنی ، نبی صاحب ، محمد ریاض کے علاوہ مختلف تنظیموں کے کئی ذمہ داران موجود تھے۔