حیدرآباد 23 اگست ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے سی آر کی صدارت میں 24 اگست کو دوپہر 2بجے ٹی آر ایس عاملہ کا اجلاس ہوگا ۔ اس اجلاس میں ارکان اسمبلی ، پارلیمنٹ اور سینئر قائدین شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں پارٹی کو تنظیمی سطح پر مستحکم کرنے کے علاوہ دیہی علاقوں سے ریاستی سطح تک منڈل ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کی تشکیل کا جائزہ لیا جائے گا ۔ دلت بندھو اسکیم پر عمل کے تعلق سے چیف منسٹر پارٹی قائدین کو واقف کراتے ہوئے انہیں عوام کے شبہات کو دور کرنے ہدایت دیں گے ۔ اپوزیشن کی جانب سے دلت بندھو اسکیم کے تعلق سے جو غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں اس کا جواب دینے پر بھی زور دیں گے ۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ چیف منسٹر ریاستی ٹی آر ایس کمیٹی کا اعلان کرسکتے ہیں جس میں تلنگانہ کی تحریک کے شرکاء ‘ خواتین اور سماج کے تمام طبقات کو مناسب نمائندگی کا امکان ہے ۔N