ٹی آر ایس فلور لیڈر بودھن کا دیہانت

   

Ferty9 Clinic

بودھن۔ گنا پراساد ٹی آر ایس فلور لیلار بلدیہ بودھن کا گذشتہ رات ایک بجے حیدرآباد کے ایک کارپوریٹ ہاسپٹل میں دیہانت ہوگیا۔ وہ 50 برس کے تھے ۔ ان کی اہلیہ اسٹاف نرس گورنمنٹ ہاسپٹل بودھن اور وہ گذشتہ ایک ہفتہ سے کوویڈ 19 مرض کا علاج کروانے حیدرآباد کے ایک کارپورٹ ہاسپٹل سے رجوع ہوئے تھے۔ جی پراساد بودھن کے بلدی حلقہ نمبر 18 کی نمائندگی کرتے تھے ۔ ان کی سیاسی زندگی کا آعاز بی جے پی سے ہوا تھا۔ بعد میں وہ ٹی ڈی پی میں شامل ہوئے۔ اس کے بعد کانگریس سے وابستہ ہوگئے تھے۔ گذشتہ عام انتخابات سے قبل ٹی آر ایس میں شریک ہوگئے تھے۔ ان کے اچانک انتقال کی خبر سے شہریان بودھن میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔