ٹی آر ایس قائدین کی ریونت ریڈی پر تنقید

   

حیدرآباد 7 جون ( این ایس ایس ) ٹی آرایس قائدین بی سمن اور وہپ کرنے پربھاکر نے آج کانگریس قائدین پر تنقید کی اور کہا کہ یہ لوگ وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راو پر جن واڑہ میں فارم ہاوز کی ملکیت کا غلط الزام عائد کر رہے ہیں۔ ٹی آر ایس قائدین نے پردیش کانگریس کے صدر اتم کمار ریڈی پر زور دیا کہ وہ پارٹی رکن پارلیمنٹ اے ریونت ریڈی کو زیادہ بڑھاوا نہ دیں جو نوٹ برائے ووٹ اسکام میں ملوث ہیں۔ ان قائدین نے الزام عائد کیا کہ ریونت ریڈی اراضیات پر قبضہ میں بھی ملوث ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی سمن اور کے پربھاکر نے ریونت ریڈی پر تنقید کی اورکہا کہ وہ کے ٹی آر پر جھوٹے الزامات عائد کر رہے ہیں اور شخصی تنقیدیں کر رہے ہیں۔ انہوںنے کانگریس اعلی کمان سے سوال کیا کہ آیا اب اسے ریونت ریڈی جیسے خراب ریکارڈ کے حامل قائدین کی ضرورت ہے ؟ ۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ وہ کانگریس قائدین کی غلط کاریوں کا پردہ فاش کریں گے ۔