ٹی آر ایس قائدین کے اشاروں پر کام کرنے کا پولیس پر الزام

   

بودھن /12 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بودھن میں کانگریس پارٹی کے قائدین شیخ محی الدین پاشاہ صدر ٹاون ٹی نوین صدر یوتھ کانگریس ، سکریٹری ہری کانت چاری و سید عنایت علی وغیرہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بودھن پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بودھن پولیس فرینڈلی پولیس کے بجائے ٹی آر ایس پارٹی کی وفادار پولیس بنی ہوئی ہے ۔ کانگریس پارٹی قائدے نے کہا کہ بودھن پولیس اسٹیشن میں عوام کی جانب سے پیش کی گئی شکایات کی یکسوئی کرنے کے بجائے برسر اقتدار پارٹی ٹی آر ایس کے قائیدین کے اشاروں پر مبینہ کام کر رہی ہے ۔ ٹی نوین نے کہا ٹی آر ایس قائدین کے درمیان جاری سیاسی جنگ میں سچ کی تائید کرنے والی سیاسی جماعت کانگریس و دیگر پارٹیوں کے خلاف سخت گیر دفعات کے تحت اے سی پی کرن کمار اور پریم کمار سی آئی سنگین سکشن 353، 506 کے تحت کیس درج رجسٹرڈ کر رہے ہیں ۔ جبکہ کچھ عرصہ قبل ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کے دوران پردیش کانگریس صدر ریونت ریڈی کے دورہ بودھن کے دوران منعقدہ جلسہ میں ہنگامہ آرائی کرنے والے غیر سماجی کارکنوںکے خلاف سرکل انسپکٹر پولیس بودھن پریم کمار نے تاحال کوئی کارروائی انجام نہیں دی ۔ بودھن کے کانگریس پارٹی کے قائدین نے پولیس کے اس مبینہ طور پر جانب دار رویہ کے خلاف انہوں نے ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس نظام آباد سے نمائندگی کرنے کا اعلان کیا ۔