روہت ریڈی نے فون پر شکایت کی ، مہیندر ریڈی نے ملاقات کر کے وضاحت کی
حیدرآباد :۔ ضلع وقار آباد میں ٹی آر ایس قائدین کے اختلافات اور گروپ بندیاں اچانک منظر عام پر آگئے ہیں ۔ ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی روہت ریڈی نے ٹیلی فون کر کے ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ اور ریاستی وزیر کے ٹی آر کو اس کی شکایت کی ہے جب کہ ٹی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل و سابق وزیر مہیندر ریڈی نے کے ٹی آر سے ملاقات کرتے ہوئے اس کی وضاحت کی ہے ۔ کانگریس سے ٹی آر ایس میں شامل ہونے والے ارکان اسمبلی کو ٹی آر ایس کے مقامی قائدین اور پارٹی کارکنوں کا مناسب تعاون حاصل نہیں ہورہا ہے ۔ اس طرح کئی اسمبلی حلقوں میں سرد جنگ جاری ہے ۔ میونسپل کونسل کے اجلاس میں اسمبلی حلقہ تانڈور کے رکن اسمبلی روہت ریڈی اور ٹی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل مہیندر ریڈی نے سب کے سامنے ایک دوسرے سے بحث کرلی ہے۔ دونوں ہی قائدین نے پارٹی ہائی کمان سے ایک دوسرے کی شکایت کی ہے ۔ حکمران جماعت کے دو قائدین کے جھگڑے سے پارٹی کے قائدین حیرت زدہ ہیں ۔ روہت ریڈی نے کے ٹی آر کو فون کر کے بتایا کہ شہر کی ترقی سے متعلق تین اہم موضوعات کوکونسل کے ایجنڈے میں شامل کرنے پر زبردستی اس کو نکلوانے اور قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوسرے ایجنڈے کو منظور کرانے کا مہیندر ریڈی پر الزام عائد کیا ۔ لیکن مہیندر ریڈی نے کے ٹی آر سے ملاقات کرتے ہوئے اس کی وضاحت کی اور کہا کہ حکمران جماعت کے رکن اسمبلی ہونے کے باوجود ایجنڈے کی مخالفت کرتے ہوئے اس کو پھاڑ دینے کا روہت ریڈی پر الزام عائد کرتے ہوئے اپوزیشن کی تائید کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ جس کا پارٹی ہائی کمان نے سخت نوٹ لیا ہے ۔ اگریہی صورتحال برقرار رہی تو پارٹی کو نقصان پہونچنے کا احساس کرتے ہوئے روہت ریڈی کی شہری مالا سے واپسی کے بعد دونوں کو طلب کر کے سمجھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔
یوگا ورزش ، بیماریوں کا علاج
حیدرآباد :۔ مغل پورہ اسپورٹس کامپلکس میں صبح 7 تا 8 بجے زیر نگرانی ماہر جسمانی ورزش جناب محمد ابراہیم جیلانی مختلف بیماریاں جیسے شوگر ، موٹاپا ، بی پی ، کمر درد ، گردن درد ، گھٹنوں کا درد ، جوڑوں کا درد ، قبض ، تھائیراڈ اور ذہنی دباؤ کیلئے عملی تربیت دینگے خواتین کیلئے پردہ کا نظم ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9963142863 پر ربط کریں ۔۔
