ٹی آر ایس قائدین گیارہ سالہ مقدمات سے بری

   

محبوب نگر ۔ 21 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تحریک تلنگانہ کے دوران برسر اقتدار کانگریس اور عوامی منتخب نمائندوں کے خلاف احتجاج کرنے والے ضلع ٹی آر ایس اقلیتی سیل محمد محسن خان اور دیگر ٹی آر ایس قائدین کے خلاف عائد کردہ مقدمات جو تقریباً 11 سال تک محبوب نگر کی عدالت میں جاری تھے آج جج نے ان تمام کو بری کردیا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ اس وقت کی وزیر ڈی کے ارونا کے قافلے کو روکنے پر مقدمات درج کئے گئے تھے۔ جن میں محسن خان کے علاوہ نریش ریڈی، ایم نرسمہا، قادر خان، چنا کیشولو، شیام سندر، چندرا پرکاش ریڈی شامل تھے۔ محمد جاوید علی ایڈوکیٹ نے کامیاب پیروی کی۔