ٹی آر ایس قائد اکبر خان سے ایم ایل سی کویتا کی تعزیت

   

نظام آباد :قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا نے ٹی آرایس قائد اکبر خان کی قیام گاہ پہنچ کر انہیں پرُ سہ دیتے ہوئے افراد خاندان سے ملاقات کی اور تعزیت پیش کیا ۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ٹی آرایس قائد اکبر خان کی کار سڑک حادثہ کا شکار ہوگئی تھی جس میں اکبر خان کی معصوم 5 سالہ دختر فوت ہوگئی تھی اور اکبرخان ان کی والدہ اور ان کے خالہ زاد بھائی شدید زخمی ہوگئے تھے اور انہیں حیدرآباد میں زیر علاج تھے ۔ علاج کے دوران رکن اسمبلی گنیش گپتا نے دواخانہ پہنچ کر ملاقات کرتے ہوئے انہیں دلاسہ دیا تھا کے کویتا انتخابی مصروفیت کے باعث ان سے ملاقات نہیں کرسکی تھی آج نظام آباد پہنچ کر اکبر خان سے ملاقات کی اور تفصیلی طور پر حادثہ کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور اکبر خان کی اہلیہ کو معصوم دختر فوت ہونے پر دلاسہ دیا ۔ اس موقع پر مئیر نیتو کرن ، ایس اے علیم ریڈ کو چیرمین ، کارپوریٹرس محمد عبدالقدوس ، اکبر حسین ، ٹی آرایس اسٹیٹ سکریٹری طارق انصاری ، ضلع اقلیتی سیل کے صدر نوید اقبال ، سید مجاہد علی ببو ، شیخ علی صابری ، رفیق قریشی ، فہیم قریشی کے علاوہ اکبر خان کے افراد خاندان بھی موجود تھے ۔