ٹی آر ایس متوفی کارکنوں کے ورثہ کو پرسہ

   

مٹ پلی /18 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مٹ پلی بی آر ایس پارٹی کے ریاستی قائد و ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ کے فرزند ڈاکٹر سنجے کے حالیہ دنوں اپنے حلقہ میں فوت ہونے والے متوفین ارکان خاندان کو بشمول سابق ایم پی ٹی سی کی والدہ لکشمی ، بوگا بھوشن کے فرزندان سرینواس سچن کم عمری میں قلب پر حملہ کے بعث فوت ہوگئے تھے ۔ مزید جنگی ٹی لکشمی کو لیکر سرینواس اور اس کا نندو جو حالیہ دنوں فوت ہوچکے تھے ان کے ارکان خاندان کو پرسہ دیتے ہوئے ممکنہ مدد و تعاون کا تیقن دیا ۔ اس دوران بی آے ایس مٹ پلی ٹاون صدر بوئن پلی چندرا شیکھر راؤ اے ایم سی وائس چیرمین سدھاکر گوڑ ڈاکٹر ستیہ نارائنا اور دیگر پارٹی قائدین موجود تھے ۔