ٹی آر ایس مجالس مقامی نمائندوں کا 9.5 کروڑ کا عطیہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 26 مارچ ( سیاست نیوز ) ٹی آر ایس مجالس مقامی عوامی نمائندوں نے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کا عطیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی جملہ رقم 9 کروڑ 51 لاکھ ہوتی ہے ۔ اس سلسلہ میں ٹی آر ایس کے میونسپل کارپوریشن مئیرس ‘ کارپوریٹرس ‘ میونسپل صدور نشین ‘ کونسلرس ‘ ضلع پریشد صدور نشین ‘ زیڈ پی ٹی سیز ‘ ایم پی ٹی سیز اور سرپنچوں نے چیف منسٹر کو اپنی منظوری دیدی ہے ۔ انہوں نے حکومت سے خواہش کی کہ اس عطیہ کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات میں استعمال کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کی جانب سے ریاست کے عوام کو کسی بھی خطرہ سے بچانے کیلئے جو کوششیں کی جا رہی ہیںاس سے تحریک ملی ہے اسی لئے انہوں نے اپنا ایک ماہ کا اعزازیہ انہوں نے بھی عطیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف منسٹر نے مجالس مقامی نمائندوں کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ انہوں نے اس کو قابل تقلید اقدام قرار دیا ۔ ٹی آر ایس کے جی ایچ ایم سی میں 99 کارپوریٹرس بشمول مئیر و ڈپٹی مئیر ہیں۔ ان کی ایک ماہ کی تنخواہیں چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں جمع کروادی جائیں گی ۔ ریاست میں جملہ 12 میونسپل کارپوریشنس ہیں ۔ اس کے علاوہ ٹی آر ایس کے جملہ 491 کارپوریٹرس ہیں جن کی تنخواہیں بھی چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں جمع کروادی جائیں گی ۔ اسی طرح 114 صدور نشین اور 106 نائب صدور نشین ہیں اور ان کی تنخواہیں بھی چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں جمع کروادی جائیں گی ۔