احتجاجی حکمت عملی تیار ہوگی ، چیف منسٹر اور وزراء کی وزیراعظم سے ملاقات کا بھی امکان
حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : چیف منسٹر کے سی آر نے 21 مارچ کو تلنگانہ بھون میں ٹی آر ایس مقننہ پارٹی کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی ، ارکان کونسل ٹی آر ایس ریاستی عاملہ کے اراکین اضلاع صدور ، ضلع پریشد صدور نشین ، ڈی سی سی بی ، ڈی سی ایم ایسز صدور ریتوبندھو سمیتی کے اضلاع کو لازمی شرکت کرنے کی چیف منسٹر نے ہدایت دی ہے ۔ چیف منسٹر نے بتایا کہ پیر کو 11-30 بجے دن پارٹی ہیڈ کوارٹر پر منعقد ہونے والے اجلاس میں ینگی کے سیزن میں تیار ہونے والی دھان کی فصل کو خریدنے کے لیے مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالنے احتجاجی حکمت عملی تیار کی جائے گی ۔ جس میں دھرنے ، احتجاج وغیرہ شامل رہے گا ۔ لیجسلیچر پارٹی کے اجلاس کے بعد چیف منسٹر ، وزراء کا ایک وفد دہلی پہونچکر دھان کی خریدی کے لیے مرکزی وزراء سے نمائندگی کرے گا ۔ ضرورت پڑنے پر وزیراعظم سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت بھی پیش کریگا ۔ کے سی آر نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ ریاست میں کئے جانے والے احتجاج کے ساتھ ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں بھی اپنا احتجاج درج کروائیں گے ۔ پنجاب سے 100 فیصد دھان خریدا جارہا ہے ۔ مگر تلنگانہ سے صد فیصد دھان خریدنے سے مرکزی حکومت انکار کررہی ہے ۔ دھان کی خریدی اور کسانوں کے مسائل کی یکسوئی کے لیے چیف منسٹر کے سی آر نے آر پار کی لڑائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔ ن