کریم نگر میں کانگریس ترجمان کومٹ ریڈی نریندر ریڈی کی پریس کانفرنس
کریم نگر ۔ 9 ۔ فبروری( سیاست نیوز ) کریم نگر مجلس بلدیہ میں گذرے پانچ برس مئیر سردار رویندر سنگھ اور مقامی رکن اسمبلی جو کہ فی الحال وزیر بی سی طبقات میں گنگولا کملاکر اور ان کے حامیوں کے درمیان اندرونی اختلافات کی وجہ سے بہت سارے ترقیاتی کام ادھورے رہ گئے ۔ جس کی وجہ سے پانچ سال عوام کو کافی مشکلات اٹھانی پڑی اور اب موجودہ حالات میں بھی کچھ اسی طرح کے حالات پیدا ہوجانے کا امکان ہے ۔ ریاستی کانگریس ترجمان کومٹ ریڈی نریندر ریڈی نے محکمہ عمارات و شوارع گیسٹ ہاوز میں صحافیوں سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بار کارپوریشن کے چناؤ کے بعد وزیر بی سی طبقات گنگولا کملا کر نے کہا تھا کہ کارپوریشن مئیر چیف کے کہنے کے مطابق ہوگا ۔ مئیر اور نائب مئیر کے نام کا بندلفافے میں آنے کے بعد اعلان کیا جائے گا لیکن وزیر کی مرضی کے خلاف شہر کے ایک اور کارپوریٹر کو مئیر کی نشست حوالے کی ہے ۔ یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے کچھ بھی ہو شہر میں روبہ عمل ترقیاتی کام پائے تکمیل کو پہنچے اور مزید ترقیاتی کاموں کی شروعات کے لیے مئیر کو چاہئے کہ انتہائی سمجھداری کے ساتھ سبھی سے مل جل کر بعد از مشاورت کرواتے ہوئے عوام کو مستفید ہونے کا موقع فراہم کرے ۔ کانگریس عوام کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے ۔ ہم حزب مخالف سیاسی جماعت ہونے کے ناطے عوام کے مسائل کی یکسوئی کے لیے انتہائی ذمہ دارانہ طریقے سے اپنا فرض نبھاتے رہیں گے ۔ تیقن دیا ۔ چناؤ کے بعد ریاست میں ہمہ قسم کے ٹیکسوں میں اضافہ ہوگا ۔ کانگریس نے انتباہ دیا تھا ۔ برقی چارجس کے معاملے میں جانی بوجھی سازش پر عمل کیا جارہا ہے۔ ایک ماہ کے یونٹ کے حساب کے بجائے جان بوجھ کر 40 دن تک جلائے گئے بجلی کے یونٹ کا حساب وصول کیا جارہا ہے ۔ یعنی 100 یونٹ کے بعد چارجس میں دو گنا اضافہ ہوجاتا ہے ساڑھے تین روپئے کے بجائے فی یونٹ چھ روپئے لگائے جارہے ہیں ۔ امداد باہمی اداروں کے چناؤ میں ٹی آر ایس امیدواروں کی کامیابی سے کسانوں کو نقصان ہی ہوگا ۔ کانگریس کی کامیابی ہوگی تو کسانوں کے حقوق کے لیے ہم جدوجہد کریں گے تیقن دیا ۔ اس پریس کانفرنس میں او روی ، رحمت حسین ، عبدالصمد ، نواب ، ولاس ریڈی ، عمران ، قمر الدین ، ایم بھاسکر وغیرہ شریک تھے ۔۔