کوہیر ۔ جناب محمد شاکر علی نائب صدرنشین کوہیر منڈل نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ گذشتہ چند دنوں سے ظہیرآباد اور کوہیر میں یہ اطلاعات گشت کر رہی ہے کہ وہ ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں وہ تمام باتیں جھوٹ پر مبنی ہے اور انہوں نے ان تمام قیاس آرائیاںکو یکسر مسترد کردیا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی میں ہی رہ کر عوام کی خدمت کرنے کا عہد کیا ۔ کانگریس پارٹی ملک میں سب سے بڑی سیکولر پارٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست و مرکزی حکومت سے عوام بالخصوص کسان کافی پریشان حال ہیں ۔ 2023 میں مرکزی اور ریاست میں کانگریس پارٹی کا اقتدار میں آج یقین ہے ۔
