ٹی آر ایس نامزد صدر ٹاون کاماریڈی چندر شیکھر ریڈی کا رکن اسمبلی سے اظہار تشکر

   

Ferty9 Clinic

کاماریڈی :رکن اسمبلی کاماریڈی مسٹر گمپا گوردھن نے بتایا کہ کاماریڈی ٹی آرایس صدر کی حیثیت سے چندر شیکھر ریڈی ، سکریٹری کی حیثیت سے کے سوامی کو نامزد کرتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے ۔ چندر شیکھر ریڈی کاماریڈی ٹائون صدر نامزد کرنے پر انہوں نے آج رکن اسمبلی کاماریڈی گمپا گوردھن اور ریاستی اقلیتی سیل کے صدر ایم کے مجیب الدین سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے نامزدگی پر اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر چندر شیکھر ریڈی نے کاماریڈی ٹائون میں ٹی آرایس کی ترقی اور حکومت کی اسکیمات کی تشہیری کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ اس موقع پر رکن بلدیہ آنند کے علاوہ ٹی آرایس این وینو گوپال رائو کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔