ٹی آر ایس نے منوگوڑ کے ضمنی انتخاب کو وقار کا مسئلہ بنالیا ، دہلی سے چیف منسٹر کی نگرانی

   


کے ٹی آر کی ٹیلی کانفرنس ، 30 اکٹوبر کو چیف منسٹر کا جلسہ ، 31 اکٹوبر کو بائیک ریالیاں منظم کرنے کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس پارٹی نے اپنی ساری طاقت اسمبلی حلقہ منوگوڑ کے ضمنی انتخاب پر جھونک دی ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر دہلی سے انتخابی مہم اور پول مینجمنٹ پر توجہ دے رہے ہیں ۔ ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے انتخابی مہم چلانے والے 86 ٹی آر ایس قائدین کو انتخابی مہم کے اختتام تک اسمبلی حلقہ منوگوڑ میں قیام کرنے 30 اکٹوبر کو چیف منسٹر کے سی آر کے جلسہ عام کو کامیاب بنانے اور 31 اکٹوبر کو اسمبلی حلقہ کے تمام منڈلس میں بائیک ریالیاں منظم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ وزیر برقی جگدیش ریڈی نے چنڈور میں چیف منسٹر کے سی آر کے جلسہ عام کی تیاریوں کا معائنہ کیا ۔ ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ اور وزیر کے ٹی آر نے انتخابی مہم کے انچارج 86 ارکان اسمبلی و دیگر اہم قائدین کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کا اہتمام کیا اور انہیں انتخابی مہم کے اختتام تک اسمبلی حلقہ منوگوڑ نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا ۔ 100 رائے دہندوں پر جنہیں انچارج بنایا گیا ہے ۔ ان سے رپورٹ طلب کرنے ایک سے زائد مرتبہ ان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں لازمی طور پر ٹی آر ایس کو ووٹ دینے کے لیے رضا مند کرانے ساتھ ہی رائے دہندوں کو گھروں سے نکال کر پولنگ بوتھس پہونچانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے پر زور دیا ۔ 30 اکٹوبر کو منعقد ہونے والے چیف منسٹر کے جلسہ عام میں ایک لاکھ عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے پر زور دیا ۔ دوسرے دن 31 اکٹوبر کو اسمبلی حلقہ منوگوڑ کے تمام منڈلوں میں بڑے پیمانے پر بائیک ریالیاں منظم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کو قومی سطح پر موضوع بحث بنانے کے لیے دہلی پہونچنے والے چیف منسٹر کے سی آر دہلی سے ضمنی انتخاب پر توجہ دے رہے ہیں ۔ پارٹی قائدین سے ٹیلی فون پر رابطہ میں ہے اور انہیں ضروری ہدایتیں بھی دے رہے ہیں ۔۔ ن