ٹی آر ایس نے گریجویٹ ووٹرس کو دھمکایا ۔ بنڈی سنجے

   

حیدرآباد۔ بی جے پی ریاستی صدر بنڈی سنجے نے آج الزام عائد کیا کہ ایم ایل سی انتخابات میں ٹی آر ایس نے گریجویٹ ووٹرس کو دھمکایا تھا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں بی جے کو اخلاقی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اس بار کے ایم ایل سی کے انتخابات میں بی جے پی کے ووٹوں کے تناسب میں خاصا اضافہ ہوا ہے ۔