حیدرآباد 27 نومبر ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر کے سی آر کی صدارت میں ٹی آر ایس پارلیمانی پارٹی کا ایک اجلاس کل 28 نومبار اتوار کو 11 بجے دن پرگتی بھون میں منعقد ہوگا ۔ اجلاس میں ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ ( لوک سبھا و راجیہ سبھا ) شرکت کرینگے ۔ 29 نومبر سے پارلیمنٹ کیدونوں ایوانوں کا اجلاس ہونے والا ہے ۔ سشن کے دوران اٹھائے جانے والے مسائل پر چیف منسٹر ارکان پارلیمنٹ کو ضروری ہدایات دیں گے ۔ بالخصوص کسانوں کے مسائل پر سخت موقف احتیار کرنے کا بھی امکان ہے ۔ ریاست سے دھان کی خریدی کے مسئلہ پر مرکزی حکومت کی ٹال مٹول کی پالیسی سے تلنگانہ کے کسانوں کو نقصان ہو رہا ہے ۔ اس مئسلہ پر مرکزی حکومت سے تبادلہ خیال کیلئے چیف منسٹر دہلی بھی گئے تھے تاہم وہ کسی سے ملاقات کئے بغیر حیدرآباد واپس ہوگئے ۔ ریاستی وزراء کے ایک وفد نے مرکزی وزیر پیوش گوئل سے ملاقات کی تھی لیکن اس بات کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ۔ ن