حیدرآباد ۔ کانگریس پارٹی لیڈر اور سابق ایم پی کونڈا وشویشور ریڈی نے آج حیرت انگیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے پاس بڑی طاقت ہے اور وہ ٹی آر ایس پارٹی پر غالب آجائے گی ۔ بی جے پی نے جی ایچ ایم سی انتخابات میں حکمران ٹی آر ایس پارٹی کے خوابوں کو چکناچور کردیا ہے ۔ انہوں نے اپنے ٹیوٹر پر ریمارک کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹل بیالٹ کے نتائج نے بتادیا ہے کہ ریاستی سرکاری ملازمین حکمران پارٹی کے خلاف ہیں ۔ دو چیزیں واضح ہوگئی ہیں کہ عوام ٹی آر ایس خلاف ہے اور بی جے پی ہی ٹی آر ایس کی متبادل ہے ۔