ٹی آر ایس پر بی جے پی ورکر کو ہلاک کرنے کا الزام

   

Ferty9 Clinic

قاتلوں کو سزاء دینے پولیس پر زور : جی کشن ریڈی
حیدرآباد ۔ 8 جون (سیاست نیوز) سکندرآباد کے ایم پی اور مرکزی مملکتی وزیرداخلہ جی کشن ریڈی نے ٹی آر ایس پر بی جے پی ورکر پریم کمار ریڈی کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا اور تلنگانہ پولیس سے قاتلوں کو سزاء دینے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی۔ کشن ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس ورکرس نے بی جے پی ورکر پریم کمار ریڈی کا قتل کیا ہے اور وہ تلنگانہ پولیس سے قاتلوں کو سزاء کیلئے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کررہے ہیں۔ بی جے پی کے ممبر پریم کمار ریڈی کو مبینہ طور پر چند افراد کے ایک گروپ نے 6 جون کو ہلاک کردیا۔