ٹی آر ایس پر تاناشاہی حکمرانی کا الزام

   

جگتیال میں احتجاجی آر ٹی سی ملازمین سے کودنڈا رام کا اظہار یگانگت

جگتیال ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : جگتیال آر ٹی سی بس ڈپو میں ملازمین اور ورکرس نے ہڑتال میں حصہ لیتے ہوئے احتجاجی دھرنا منظم کیا ۔ جنا سمیتی پارٹی کے ریاستی صدر سابقہ تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے جے اے سی کنوینر کودنڈا رام نے جگتیال پہنچ کر آر ٹی سی ڈپو پر احتجاجیوں سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار یگانگت کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت جھوٹے وعدے کرتے ہوئے مختلف محکمہ جات کے مسائل کی یکسوئی میں ناکام ہوگئی ہے ۔ علحدہ ریاست کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے تلنگانہ حاصل کئے لیکن عوام کے امیدوں پر پانی پھیر دیا جارہا ہے ۔ تاناشاہی حکمرانی کی جارہی ہے ۔ جگتیال آر ٹی سی بس ڈپو میں جملہ 129 آر ٹی سی بسیں ہیں 132 روٹس پر 530 آر ٹی سی ورکرس خدمات انجام دیتے ہیں ۔ صبح کے اوقات ایک بھی بس کو نہیں نکالا گیا ۔ ضلع جگتیال میں آج کرائے کے بس اور اسکول کے 130 بسوں کو چلایا گیا جس میں 46 اسکول بس اور 84 کرائے کہ آر ٹی سی بسوں کو چلانے کی ضلع ٹرانسپورٹ آفیسر کشن راؤ نے بتایا ہے آر ٹی سی کی ہڑتال سے آٹو اور خانگی گاڑیوں کی چاندی ہے ۔۔