ٹی آر ایس کا اے پی کی سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں:کے ٹی آر

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ آندھرا پردیش کی سیاست میں حصہ لینے کیلئے اس ریاست کا دورہ کرنا ضروری نہیں ہے ۔ کے ٹی آر کا یہ بیان اس لیے اہمیت رکھتا ہے کہ چیف منسٹر اور صدر ٹی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ اسمبلی چناؤ مہم میں صدر تلگو دیشم چندرا بابو نائیڈو کی چلائی گئی مہم پر کہا تھا کہ ٹی آر ایس چندرا بابو نائیڈو کو جوابی تحفہ دے گی ۔ کے ٹی راما راؤ نے اس خیال کو مسترد کردیا کہ صدر تلگو دیشم کے عظیم اتحاد کی تائید میں تلنگانہ میں مہم چلانے سے ٹی آر ایس کو فائدہ ہوا ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام چندرا بابو نائیڈو کے تلنگانہ میں مہم چلانے سے پہلے ٹی آر ایس کے ساتھ رہے ہیں ۔۔