ٹی آر ایس کا ذکر کرنا صرف وقت کی بربادی کرنا ہے:رینوکا چودھری

   

حیدرآباد ۔ 24 مارچ (سیاست نیوز) کھمم لوک سبھا حلقہ سے کانگریس کی امیدوار رینوکا چودھری نے کہا کہ میں ٹی آر ایس کے بارے میں بولتے ہوئے اپنا وقت خراب نہیں کروں گی۔ میں عوام کو بتاؤں گی کہ میں ان کی کیا خدمت کرسکتی ہوں۔ میں عوام کو واقف کراوں گی کہ کانگریس قوم کے مستقبل کو روشن کرنے کیلئے کیا اقدامات کرے گی۔ ٹی آر ایس کا ذکر کرنا وقت برباد کرنا ہے۔ رینوکا چودھری نے ڈی کے ارونا کی بی جے پی میں شمولیت کو بدبختانہ قرار دیا اور کہا کہ انہیں بی جے پی میں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔