صدر تلنگانہ بی جے پی بنڈی سنجے کی تقریر
حیدرآباد ۔ 25 جولائی (سیاست نیوز) کریم نگر کے رکن پارلیمنٹ اور تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے کہا کہ برسراقتدار ٹی آر ایس کو حضورآباد ضمنی چناؤ کیلئے امیدوار نہیں مل رہا ہے اور ٹی آر ایس کو احساس ہورہا ہے کہ اس کے پاس کوئی طاقتور امیدوار نہیں ہے ۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ ایٹالہ راجندر کو حاصل عوام کی تائید سے پرگتی بھون میں کے چندر شیکھر راؤ کی راتوں کی نیند حرام ہوگئی ہے ۔ بنڈی سنجے نے جو بی جے پی کے حامیوں اور کارکنوں سے خطاب کررہے تھے الزام لگایا کہ کے سی آر کابینہ کے کئی وزراء گٹکھا اور منشیات کے عادی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی عوام کو ٹی آر ایس حکومت کے شکنجہ سے آزاد کرانے کیلئے جلد ہی ایک اور تحریک چلائے گی ۔
