ٹی آر ایس کو دولت کے زور پر بی جے پی کمزور نہیں کرسکتی

   


تلنگانہ میں ایم ایل ایز کو خریدنے کی کوشش کے خلاف سنگاریڈی میں احتجاج ، چنتاپربھاکر کا خطاب

سنگا ریڈی 27 اکٹوبر) سیاست ڈسٹرکٹ نیوز( تلنگانہ میں ٹی آر ایس کے 4 ایم ایل ایڑ کو بی جے پی کی جانب سے خریدنے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوے سنگا ریڈی میں چنتا پربھاکر صدر ضلع ٹی آر ایس نے پارٹی کارکنوں کے ہمراہ بی جے پی کا علامتی پتلہ نذر آتش کیا اور کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی تلنگانہ میں مضبوط ہے بی جے پی پیسوں کے زور پر کسی کو خرید نہیں سکتی انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کے سی آر چیف منسٹر بے شمار ترقیاتی کام انجام دے رہے ہیں اور مقبولیت کو دیکھتے ہوئے بی جے پی خوفزدہ ہو چکی ہے اور ٹی آر ایس کے اراکین اسمبلی کو بی جے پی کی جانب سے خریدنے کی کوشش کا بھی الزام عائد کیا اور کہا کہ مہاراشٹرا میں بی جے پی نے شیو سینا حکومت کو بے دخل کرواتے ہوئے سازشیں رچ چکی ہے کے سی آر بی آر ایس پارٹی کا اعلان کرتے ہوئے تمام سیکولر جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک میں بی جے پی کی مرکزی حکومت کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے بی جے پی کی مرکزی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے مصروف ہے بی جے پی کی مرکزی حکومت کے دور میں عوام بیزار ہے پٹرول ڈیزل پکوان گیس اور روزمرہ کے استعمال کئے جانے والے اشیاء میں زبردست اضافہ سے غریب عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس موقع پر شیو مارا بیریہ یادوں ڈاکٹر سری ہری ، شیخ رشید وینکٹیشورلو ، نرسملو ، مسعود بن عبداللہ ، ایم اے سمیع واجد اور دیگر ٹی آر ایس کارکن موجود تھے۔