ٹی آر ایس کو 16 نشستوں پر کامیاب بنانے کی اپیل

,

   

کے سی آر مرکز میں فیڈرل فرنٹ کی قیادت کریں گے: کے ٹی آر
حیدرآباد۔/9 اپریل، ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے آج کہا کہ ریاست میں حکمراں جماعت کو عوام کی طرف سے اگر لوک سبھا کے 16 ارکان دیئے جاتے ہیں تو ٹی آر ایس کے صدر اور ریاستی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ مرکز تک رسائی اور اپنی شرائط منوانے کی صلاحیت موجودہ دور میں ریاست کو اس کے مستحقہ حقوق دلانے میں کامیاب ہوں گے۔ کے ٹی راما راؤ نے نلگنڈہ میں ٹی آر ایس امیدواروں کے حق میں روڈ شوز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں اور انتخابات میں وہ ( عوام ) ان دونوں جماعتوں کو مسترد کردیں گے۔ کے ٹی راما راؤ نے دعویٰ کیا کہ کے سی آر ہی علاقائی جماعتوں کے فیڈرل فرنٹ کی قیادت کریں گے اور مرکز میں فیڈرل فرنٹ ہی این ڈی اے کو بیدخل کرتے ہوئے اقتدار سنبھالے گا۔ کے ٹی راما راؤ نے مزید کہا کہ تازہ ترین سروے کے مطابق انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی کو شکست ہوگی۔ بی جے پی کو زیادہ سے زیادہ 150 نشستیں حاصل ہوں گی اور کانگریس کو بمشکل 100 نشستیں ملیں گی۔ چنانچہ یہ دونوں جماعتیں حکومت قائم نہیں کرسکیں گی۔