جڑچرلہ : جڑچرلہ میں رکن اسمبلی و سابق وزیر صحت جڑچرلہ نے ٹی آر ایس پارٹی کی رکنیت سازی مہم میں حصہ لینے والوں کو ممبرشپ حاصل کرنے والے عوام کیلئے قلب شہر جڑچرلہ میں واقع چندرا گارڈن میں ایک مرکز ’’ آن لائن اینٹری‘‘ مرکز کا قیام عمل میں لاتے ہوئے آج اس کی افتتاح رکن اسمبلی جڑچرلہ کے ہاتھو ں عمل میں آئی ۔ ملک شاکر ایڈوکیٹ ٹی آر ایس پارٹی قائد نے رکنیت ممبر شپ حاصل کی ۔ آن لائن ممبرشپ لینے سے آن لائن میں جو شخص ممبر شب لیں گے ۔ آن لائن میں ان کی شناخت بھی ہوگی اور ان کا نام بھی درج ہوگا ۔ بعد ازاں ممبر شپ لینے کیلئے بادے پلی اور کاورم پیٹ جڑچرلہ کی عوام کثیر تعداد میں اس آن لائن مرکز سے رکنیت حاصل کرتے ہوئے دیکھے گئے ۔ اس موقع پر سنگیت اکیڈیمی چیرمین بی شیوا کمار ، یادیا صدرنشین ضلع پریشد محبوب نگر ، پی مرلی سابق زرعی مارکٹ ، ہارڈ کمیٹی چیرمین محمد علی دانش ، محمد عبدالمقیت کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔