ٹی آر ایس کی رکنیت سازی مہم کا آغاز

   

Ferty9 Clinic

چیف منسٹر کے سی آر کے بشمول ارکان اسمبلی و کونسل ، وزراء نے رکنیت حاصل کیا
حیدرآباد۔27 جون(سیاست نیوز) صدر تلنگانہ راشٹر سمیتی مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج پارٹی کی ابتدائی رکنیت حاصل کرتے ہوئے ٹی آر ایس کی رکنیت سازی مہم کا آغاز کیا۔مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے علاوہ تلنگانہ بھون میں پارٹی کے ارکان پارلیمان‘ ارکان اسمبلی ‘ ارکان قانون ساز کونسل کے علاوہ دیگر قائدین نے رکنیت سازی مہم کے دوران پارٹی کی رکنیت حاصل کی ۔چیف منسٹر نے رکنیت سازی مہم کے نگران مسٹر پی راجیشور ریڈی سے پارٹی رکنیت حاصل کی اور اس موقع پر پارٹی قائدین کو ہدایت دی کہ وہ اپنے علاقو ںمیں پارٹی کی رکنیت سازی مہم شدت کے ساتھ چلائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر حلقہ اسمبلی میں کم از کم 40ہزار افراد کو رکن بنایاجائے۔اس موقع پر تلنگانہ بھون میں کارگذار صدر تلنگانہ راشٹر سمیتی مسٹر کے ٹی راما راؤ‘ ریاستی وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی ‘ مسٹر پی راجیشور ‘ مسٹر ویمولہ پرشانت‘ مسٹر جگدیش ریڈی ‘ جناب فاروق حسین کے علاوہ دیگر اہم قائدین موجود تھے جنہیں پارٹی کی رکنیت سازی مہم کے دورانرکنیت فراہم کی گئی ۔صدر ٹی آر ایس نے 15روزہ رکنیت سازی مہم کے دوران عوام میں جوش و خروش پیدا کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے انجام دی جانے والی سرگرمیوں سے عوام کو واقف کروایاجائے۔