ٹی آر ایس کی غلطیوں کے نتیجہ میں بی جے پی مضبوط: ڈاکٹر نارائنا

   

حیدرآباد 8 ستمبر (سیاست نیوز) سی پی آئی قومی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے کہا کہ کے سی آر کی غلطیوں سے تلنگانہ میں بی جے پی مضبوط ہوئی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نارائنا نے کہا کہ کے سی آر کو مجلس کی بلیک میل سیاست سے باہر نکلنا چاہئے ۔ ایم آئی ایم کے کاندھے پر بندوق رکھ کر بی جے پی کے خلاف چلانے کی کے سی آر کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی مسلح جدوجہد کی اہمیت گھٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کے سی آر بی جے پی کو اہمیت نہ دیتے تو تلنگانہ میں مضبوط نہ ہوتی۔ انہوں نے غریبوں کے علاج میںچرنجیوی فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا۔ ر