ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین کے بشمول 16 مسلم امیدوار شامل
حیدرآباد۔ حکمران ٹی آر ایس پارٹی نے جی ایچ ایم سی انتخابات کیلئے اپنی پہلی فہرست میں 105 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین کے بشمول 16 مسلم امیدوار اس فہرست میںشامل ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر کی منظوری کے بعد پہلی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ دوسری اور قطعی فہرست 19 نومبر کو جاری ہونے کا قوی امکان ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ چیف منسٹر کے سی آر کا لکی نمبر 6 ہے اس لئے پارٹی نے پہلی فہرست میں 105 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ 2016 میں منعقدہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں ٹی آر ایس نے 150 کے منجملہ 99 بلدی ڈیویژنس پر کامیابی حاصل کی تھی۔ اس مرتبہ 110 بلدی ڈیویژنس پر کامیابی حاصل کرنے کا کے سی آر نے دعویٰ کیا ہے۔جی ایچ ایم سی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی تمام سیاسی جماعتوں میں ٹکٹ کیلئے سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔