مرکزی وزیر پیوش گوئل کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار راجیہ سبھا سے واک آؤٹ
حیدرآباد۔ 3 ڈسمبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ نے آج لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں ریاست سے دھان کی خریدی کے مسئلہ پر اپنے احتجاج کو جاری رکھا۔ راجیہ سبھا میں مرکزی وزیر پیوش گوئل کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واک آؤٹ کردیا۔ ناما ناگیشور راؤ کی قیادت میں ارکان پارلیمنٹ نے لوک سبھا میں احتجاج کیا۔ ایوان کی کارروائی میں خلل پیدا کیا اور احتجاج کرتے ہوئے ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ اسپیکر کے پو ڈیم کے قریب پہنچ گئے۔ راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران کے کیشو راؤ نے تلنگانہ سے بائیلڈ رائیس خریدنے کے معاملے میں سوال کیا۔ دھان نہ خریدنے کی وجہ دریافت کی۔ جس پر پیوش گوئل نے کہا کہ مرکزی حکومت تلنگانہ کے ساتھ ملک کے تمام ریاستوں سے دھان خرید رہی ہے اور ہر سال دھان کی خریدی کی مقدار میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ سال 2018-19 میں تلنگانہ سے 51.9 لاکھ ٹن سال 2019-20 میں 74.5 لاکھ ٹن سال 2020-21 میں 94.5 لاکھ ٹن دھان خریدا گیا ہے۔ معاہدے کے مطابق تلنگانہ حکومت نے خریف سیزن میں 50 لاکھ ٹن دھان فراہم کرنے کا وعدہ کیا مگر 32.66 لاکھ ٹن دھان فراہم کیا گیا۔ معاہدہ کا احترام کرنے کی تلنگانہ سے اپیل کی۔ تلنگانہ سے صرف 24 لاکھ ٹن بائیلڈ رائیس خریدنے کا معاہدہ ہوا ہے جس کو بڑھاکر 44 لاکھ ٹن کیا گیا ہے۔ ابھی تک 27 لاکھ ٹن بائیلڈ رائیس خریدا گیا۔ مزید 17 لاکھ ٹن خریدنا باقی ہے۔ وزیر کے اس جواب سے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹی آر ایس کے ارکان نے راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کردیا۔ ن