ٹی آر ایس کے انتخابی نشان’ کار‘میں ترمیم سے اتفاق

   

رنگ واضح کرنے حکمرا ںجماعت کی نمائندگی پر الیکشن کمیشن کا مثبت ردعمل
حیدرآباد /8 فروری ( سیاست نیوز ) ریاستی چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کی جانب سے دی گئی درخواست پر الیکشن کمیشن نے اپنا مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے ۔ کار کے نشان کے ممثال دوسرے نشان کی موجودگی کے سبب کئی حلقوں میں ٹی آر ایس امیدواروں کو نقصان ہونے کا دعوی کرتے ہوئے کے سی آر نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی تھی ۔ اس شکایت پر اپنا ردعمل ظاہر کرتیہ وئے کار کے نشان کو نمایاں کرتے ہوئے نشان کا رنگ آسانی سے دیکھائی دینے کیلئے اقدامات کرنے کی ٹی آر ایس نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی ۔ اس سلسلہ میں تبدیل کئے گئے کار کے نشان کو رکن پارلیمنٹ ونود کمار نے الیکشن کمیشن میں پیش کیا ۔ بعد ازاں رکن پارلیمنٹ ونود کمار نے کہا کہ کار کو نشان کے مماثل دوسرے نشان کی موجودگی سے رائے دہندوں میں تشویش پیدا ہوگئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بیلٹ پیپرمیں کار کا رنگ اور نشان واضع نہ ہونے کے سبب ضعیف افراد بالخصوص آنکھوں کی بینائی سے کمزور افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کمی اور وجوہات کے سبب ٹی آر ایس پارٹی کے رائے دہندوں اور چاہنے والوں کو نشان کی فوری شناخت میں مشکلات پیش آئی ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک دوسری پارٹی کی جانب سے ٹرک کے نشان کے سبب کافی مسائل پیش آئی ہے ۔ چونکہ ٹرک کے نشان اور کار کے نشان میں بہت زیادہ یکسانیت ہونے کے سبب ٹی آر ایس کے امیدواروں کو نقصان کا سامنا رہا ۔ اس کے علاوہ نشان کے علاوہ اس پارٹی پر انہوں نے الزام لگایہا کہ نشان کے علاوہ ناموں میں بھی جان بوجھ کر یکسانیت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی اور رائے دہندوں کو تشویش کا شکار بنایا گیا ۔