ٹی آر ایس کے حق میں ووٹ کی اپیل ، کار کا نشان اولین ترجیح

   

موسیٰ رام باغ ٹی آر ایس امیدوارہ ٹی سناریٹا کا دورہ ، عوام سے ملاقات
حیدرآباد۔بلدی ڈیویژن موسیٰ رام باغ کے ٹی آر ایس امیدوارہ شریمتی ٹی سناریٹا ریڈی کی جی ایچ ایم سی انتخابات کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ موسیٰ رام باغ کے کئی علاقوں کا پیدل دورہ کرتے ہوئے سناریٹا ریڈی نے عوام سے ملاقات کی اور کہا کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی ( ٹی آر ایس ) پارٹی اقلیتوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتیں تلنگانہ بالخصوص حیدرآباد کے پرامن ماحول کو بگاڑنے کی کوشش میں ہیں اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ساکھ متاثر کرنے کیلئے حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔ سناریٹا ریڈی نے عوام سے ملاقات کے دوران کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے عوام خاص کر اقلیتوں کیلئے کئی فلاحی اسکیمات متعارف کی ہیں جس سے عوام مستفید ہورہے ہیں۔ اقلیتوں کی بھلائی کیلئے متعارف کی گئی اسکیمات سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر دیگرسیاسی پارٹیاں جن کا ایجنڈہ منافرت پھیلانا ہے میں سرگرم ہوگئی ہیں اورغیر ضروری مذہب کی بنیاد پر انتشار پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹی آر ایس کے نشان ’ کار‘ کو اپنا ووٹ دے کر حیدرآباد کو مزید ترقی دلائیں۔