ٹی آر ایس کے دو ارکان اسمبلی کورونا سے متاثر

   

حیدرآباد۔/19 جنوری، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے دو ارکان اسمبلی کورونا سے متاثر ہوگئے جبکہ وزیر زراعت نرنجن ریڈی کا کورونا ٹسٹ نگیٹیو رہا ہے۔ بھوپال پلی سے تعلق رکھنے والے ٹی آر ایس رکن جی وینکٹ رمنا ریڈی اور ان کی شریک حیات ورنگل زیڈ پی چیرمین جوتی کورونا سے متاثر ہوئے۔ ابتدائی علامات کے بعد اس جوڑے نے اپنا ٹسٹ کروایا جو پازیٹیو نکلا۔ وینکٹ رمنا ریڈی نے کل وزیر زراعت نرنجن ریڈی اور وزیر پنچایت راج دیاکر راؤ کے ساتھ فصلوں کے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے ورنگل کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا۔ ہیلی کاپٹر میں یہ تمام حیدرآباد سے ورنگل پہنچے تھے۔ وینکٹ رمنا ریڈی کے پازیٹیو آنے کے بعد وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے ورنگل میں قیام کرتے ہوئے اپنا کورونا ٹسٹ کروایا لیکن وہ کورونا سے محفوظ ہیں۔ اسی دوران محبوب آباد کے ٹی آر ایس رکن اسمبلی شنکر نائیک کورونا سے متاثر ہوئے۔ ڈاکٹرس نے انہیں ہوم کورنٹائن کا مشورہ دیا ہے۔ ر