ٹی آر ایس کے ذریعہ ہی میونسپل کی ترقی ہوگی : دیپا ملیش

   

شمس آباد ۔ 15 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میونسپل وارڈ نمبر 6 سے ٹی آر ایس امیدوار دیپا ملیش نے قاضی گلی ، کومٹ بستی اور بہادر علی مقطعہ میں دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی اور انہیں حکومت کی اسکیمات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے 57 سال سے زائد عمر کے افراد کو تین ہزار روپئے پنشن فراہم کررہی ہے اور ہر محلہ میںپانی کے مسئلہ کو حل کرچکی ہے ۔ حکومت عوام کے لیے کئی اسکیمات کو متعارف کرچکی ہے ۔ ٹی آر ایس کی فلاحی اسکیمات سے ہر طبقہ کو فائدہ حاصل ہورہا ہے ۔ شمس آباد میونسپل کی ترقی بھی ٹی آر ایس کے ذریعہ ہی ممکن ہوگی ۔ عوام کو بھی ٹی آر ایس پر پورا بھروسہ ہے ۔ اس موقع پر ملیش ، محمد عبدالفہیم اور روی کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔