شمس آباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میونسپل وارڈ نمبر 20 سے ٹی آر ایس امیدوار کرشنا کماری نے وارڈ کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کرتے ہوئے کار کے نشان کو ووٹ دینے کی اپیل کی اور اپنی مخاطبت میں کہا کہ جب وہ گرام پنچایت کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھی تب انہوں نے محمد سلیم ایم ایل سی کے فنڈ سے 80 لاکھ روپیوں کے ذریعہ مختلف محلہ جات میں سڑکوں کی تعمیر کروائی گئی ۔ اب دوبارہ ان کی کامیابی پر میونسپل فنڈ کے علاوہ دیگر فنڈس سے وارڈ کی ترقی کے لیے کام کریں گی ۔ اور ساتھ ہی حکومت کی تمام اسکیمات پر عمل کیا جائے گا ۔ شمس آباد کو سنہرا شمس آباد بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ شمس آباد پولیس تا احمد نگر چوراہے اور سدشیورا کالونی میں سڑکوں کی تعمیر کروائی گئی ۔ پنٹیا نے کہا کہ ایم ایل سی محمد سلیم کے ذریعہ ان سڑکوں کا افتتاح کروایا جائے گا روڈ کی تعمیر ہوچکی ہے مگر افتتاح آج تک نہیں کروایا گیا ۔ عوام واقف ہے کہ ٹی آر ایس کے ذریعہ ہی ترقی ممکن ہے ۔ اس موقع پر ایس ایم اسلم قادری کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔