ٹی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا بنڈا پرکاش مستعفی

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس رکن راجیہ سبھا بنڈا پرکاش آج راجیہ سبھا رکنیت سے مستعفی ہوگئے ۔ انہوں نے راجیہ سبھا صدر نشین وینکیا نائیڈو سے ان کے چیمبر میں ملاقات کرکے اپنا مکتوب استعفیٰ پیش کیا ۔ اس موقع پر پارٹی ارکان راجیہ سبھا کیشو راؤ ، جی سنتوش کمار ، کے آر سریش ریڈی اور لنگیا یادو موجود تھے ۔ واضح رہے کہ حال ہی میں منعقدہ ارکان اسمبلی کے کونسل کوٹہ میں بنڈا پرکاش بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے راجیہ سبھا رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ۔ ن